شکر گڑھ(این این آئی)بھارت نے دریائے راوی میں 1 لاکھ 85 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ چھوڑ دیا ہے جس کے بعد 70 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ شکر گڑھ کے سرحدی گائوں جلالہ میں داخل ہو گیا۔شکر گڑھ کے قریب نالہ بئیں کے بہاؤ میں نچلے درجے کی سیلابی صورتِ حال ہے، دریائے چناب اور ریجن میں بہنے والے ندی نالوں میں پانی کی موجودہ صورتِ حال کنٹرول میں ہے۔سیلابی ریلے سے فصلیں زیرِ آب آ گئیں، دھان کی کاشت میں مصروف افراد پھنس گئے، تقریباً 300 مرد و خواتین اور بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق راوی اور دیگر دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے، عرصے بعد دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نارووال چوہدری اشرف کے مطابق شکر گڑھ کے سرحدی گائوں جلالہ میں 70 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ داخل ہونے سے نشیبی علاقوں چک جیندھڑ، چن مان سنگھ کے کھیتوں میں پانی داخل ہو گیا، جبکہ دھان کی کاشت میں مصروف 108 کسانوں کو سیلابی ریلے سے ریسکیو کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دریائے راوی کا سیلابی ریلہ نیناں کوٹ سے ہوتا ہوا کرتار پور جسڑ پہنچنا شروع ہو گیا ہے، جسڑ کے مقام پر پانی کا بہائو 30 ہزار کیوسک ہو گیا، یہ سیلابی ریلہ اگلے 48 گھنٹوں میں شاہدرہ لاہور پہنچے گا۔ڈپٹی کمشنر نارووال چوہدری اشرف نے کہاکہ سیلابی ریلہ آنے سے شکر گڑھ کے قریب نالہ بئیں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے، کرتار پور، کوٹ نیناں، اخلاص پور سمیت 9 مقامات پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...