اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں جلسے، جلوسوں پر پابندی عائد کردی گئی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے جلسے، جلوسوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معاشرے کے بعض طبقات اسلام آباد کی حدود میں مجالس/ جلوسوں سمیت غیر قانونی مجالس منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، موجودہ امن و امان اور سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانا ضروری ہے۔ڈپٹی کمشنر کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ان خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد میں پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل طور پر پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کا اطلاق دو ماہ تک رہے گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...