اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کو طویل عرصہ بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔پاکستان اگلے سال اولمپک ہاکی کوالیفائر کی میزبانی کرے گا۔ایونٹ 13 سے 21 جنوری تک لاہور میں منعقد ہو گا۔کوالیفائر میں 8 ٹیمیں پیرس اولمپک میں جگہ حاصل کرنے کے لیے مدمقابل آئیں گی۔ٹورنامنٹ کی ٹاپ تین ٹیمیں اولمپکس میں جگہ حاصل کریں گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکریٹری حیدر حسین نے کہا کہ ایف آئی ایچ کے ایونٹ کی میزبانی ملنا اعزاز کی بات ہے، 1990 ورلڈ کپ کے بعد پاکستان 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔حیدر حسین نے کہا کہ 2018 میں پاکستان نے ہاکی سیریز اوپن کی میزبانی کی تھی جس میں صرف 4 ٹیمیں تھیں، 2004 کی چیمپئنز ٹرافی میں 6 ٹیمیں پاکستان آئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی ایچ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا، 1990 ورلڈ کپ میں اسٹیڈیم شائقین سے بھرا ہوا تھا۔انہوںنے کہاکہ خواہش ہے 1990 ورلڈ کپ کی طرح اس ایونٹ میں شائقین اسٹیڈیم آئیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...