خادم حرمین شریفین کے تحریری پیغامات امیر کویت اور صدر قازقستان کو ارسال

0
315

ریاض(این این آئی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف کو دو تحریری پیغامات بھیجے اور انہیں خلیج تعاون کونسل ممالک کی سربراہی کانفرنس کے اٹھارویں مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کانفرنس 19 جولائی کو جدہ گورنریٹ میں منعقد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ پیغام امیر کویت شیخ نواف کو کویت میں خادم حرمین شریفین کے سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد نے پہنچایا۔یہ پیغام قازقستان کے صدر کو قازقستان میں سعودی سفیر فیصل بن حنیف القحطانی نے اپنے استقبالیہ کے دوران قازقستان کے ایوان صدر کے دفتر کے ڈپٹی چیف اور صدر کے خصوصی ایلچی کے ذریعہ سے پہنچایا۔