پرویز خٹک کے بیٹے نے سوشل میڈیا پر وائرل پارٹی ارکان کی لسٹ کو جعلی قرار دیدیا

0
206

پشاور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک کے بیٹے نے سوشل میڈیا پر پارٹی ارکان سے متعلق لسٹ کو جعلی قرار دیدیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خٹک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا پہلا مشاورتی اجلاس تھا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسحاق خٹک نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پارٹی ارکان سے متعلق لسٹ میں صداقت نہیں، وائرل لسٹ مکمل طور پر فیک ہے، پرویز خٹک اگلے اجلاس میں تمام پارٹی ممبران کی لسٹ جاری کریں گے۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں سابق وزیراعلیٰ کے پی محمودخان، سابق وزرا اوردرجنوں ارکان شامل ہوئے ہیں جبکہ نئی پارٹی میں گزشتہ حکومت سے وابستہ 57 سے زائد اراکین اسمبلی شامل ہیں ۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی، سابق معاون خصوصی اقلیتی امور وزیرزادہ، سابق ارکان صوبائی اسمبلی اعظم خان، قلندر لودھی، افتخار مشوانی، عزیزاللہ گران اور مصور خان نے نئی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز میں شمولیت کی تردید کردی ہے۔