خیبر (این این آئی)خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے باڑہ بازارمیں خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں 1 پولیس اہلکار شہید اور8 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق تحصیل کمپاؤنڈ کے مین گیٹ پر دوران تلاشی ہوا ۔کمپائونڈ کے اندر باڑہ تھانہ،سرکاری اور دیگر اہم دفاتر ہیں، باڑہ تھانے کے اندر ہی سی ٹی ڈی سیل بھی ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ایک شخص کی لاش لائی گئی ،3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 زخمی ہسپتال لائے گئے۔آئی جی پولیس خیبر پختون خوا نے خیبر میں دھماکا خودکش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کمپائونڈ میں 2 خود کش حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی۔آئی جی خیبر پختون خوا کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے مرکزی گیٹ، جبکہ دوسرے نے عقب سے عمارت میں داخلے کی کوشش کی۔انہوں نے بتایا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں خودکش حملہ آور مارے گئے، حملہ آوروں کو عمارت کے اندر داخل ہونے نہیں دیا گیا۔آئی جی خیبر پختون خوا کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے حملہ آوروں کے اعضاء کے نمونے حاصل کر لیے ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...
مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم...
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری و رہائی، وقت آنے پر حساب لیا جائے...
پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور...
ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...
کراچی(این این آئی) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...