اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سائفر تحقیقات کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے میں پیش ہونے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ایف آئی اے نے انہیں اور شاہ محمود کو24 جولائی کوبلایا ہے، جائیں گے اور حقائق بتائیں گے۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے نئی پارٹیوں سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارٹیاں عوام بناتے ہیں اور وہی چلاتے ہیں، کسی پارٹی کا فیصلہ کوئی دوسرا نہیں صرف عوام کر سکتے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ پرویز خٹک ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں مگر اب دیکھتے ہیں انہیں کیا کامیابی ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اعظم خان کا جو 164 کا بیان سامنے آیا ہے مجھے اس میں قانونی لحاظ سے کچھ خاص نظر نہیں آیا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...