چیئرمین پی ٹی آئی نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

0
183

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے کسی نئے مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ،پی ٹی چیئرمین نے عدالت سے استدعا کی کہ گزشتہ تیس روز کے دوران درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے ۔استدعا کی گئی کہ عدالت کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کا حکم جاری کرے، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نئے مقدمات میں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے تک گرفتاری سے روکا جائے ، درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے نے (آج) منگل کو سائفر کے معاملے پر طلب کر رکھا ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر سے متعلق دستاویزات درخواست کے ساتھ منسلک کردی ہیں جبکہ وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ کے بیانات اور ٹوئٹس کو بھی درخواست کا حصہ بنایا گیا رانا ثناء اللہ نے سائفر معاملے پر عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔