الیکشن کمیشن کا حکومت سے منظورکردہ 42.5 ارب روپے یکمشت جاری کرنے کا مطالبہ ،وزارت خزانہ کا مرحلہ وار فنڈز جاری کرے کا فیصلہ

0
180

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے حکومت سے منظورکردہ 42.5 ارب روپے یکمشت جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا تاہم وزارت خزانہ نے مرحلہ وار فنڈز جاری کرے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکومت سے منظورکردہ 42.5 ارب روپے یکمشت جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو 42.5 ارب روپے یکمشت جاری کرنے سے انکار کر دیا ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو یکمشت فنڈز دینے کی بجائے مرحلہ وار دینے کا وعدہ ہے ،واضح رہے الیکشن کمیشن حکام کی گزشتہ دنوں میں وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی تھی۔