لاہور( این این آئی)نامور اداکار عمر شہزاد نے انکشاف کیا ہے کہ کرن جوہر کی فلم ”اے دل ہے مشکل ”میں فواد خان سے قبل مجھے پیشکش ہوئی تھی ۔اداکار کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ بھارتی فلم سے متعلق گفتگو کررہے ہیں جس میں ان کا کہنا ہے کہ انہیں عمران عباس نہیں بلکہ فواد خان کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے پیشکش آنے پر میں نے سوچا کہ کرن جوہر کی فلم ہے ہیروئن بھی کوئی مشہور ہوگی، مجھے سین بھی سارے اہم اور ہیروئن کے ساتھ پیشکش کیے گئے تھے۔عمر شہزاد نے بتایا کہ میں نے فلم کے لیے ہاں کردی اور سوچا کہ سین چاہے فلم میں چار ہوں یا پانچ مگر یہ فلم ضرور کرنی ہے۔اداکار نے بتایا کہ فلم کے لیے ایک سین کی ویڈیو بنا کر بھیجنی تھی پھر میں ویڈیو بھیج کر عمرے کے لیے چلا گیا اور واپس آنے پر جب فلم کی انتظامیہ سے رابطہ کیا تو کوئی جواب ہی نہیں ملا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...