لاہور( این این آئی) سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے پاکستان میں تیراکی کرنے والے اتھلیٹس کومقابلے کا چیلنج دیدیا ۔ افتخار ٹھاکر نے ایک انٹر ویو میں تیراکی کرنے والے اتھلیٹس کو مقابلے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ مجھے تیراکی میں بڑی مہارت حاصل ہے ، ایک دفعہ گہرائی میں جا کر اتنا طویل غوطہ لگایا کہ سوئمنگ پول کے اردگرد جمع لوگ کافی دیر تک واپس نہ آنے پر پریشان ہو گئے تھے۔ میں گہرائی جا کر تیراکی کرنے والا خطرناک تیراک ہوں اور اگر سارے پاکستان سے کوئی مقابلہ کرنا چاہے تو میں اس کیلئے تیار ہوں ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے جتنے بھی اتھیلیٹ انٹر نیشنل مقابلوں کے لئے جاتے ہیں وہ آخری پریکٹس نشتر ہسپتال میں کرتے ہیں جو نیچے کی طرف 28فٹ اور لمبائی میں 78فٹ ہے ۔ میں اتفاق سے ایک دفعہ وہاں سے گزرا تو ڈاکٹرز سات فٹ کا بیرئیر لگا کر نہا رہے تھے اور انہوں نے مجھے جگت کی کہ آ جائیں نہا لیں میں نے بچنے کی بڑی کوشش کی لیکن بالآخر تیراکی کرنا پڑی ، لیکن میں نے جب چھلانگ لگائی ایک کونے سے غوطہ لگایا اور اور آخر والے کونے سے نکلا ،اس دوران انہیں خطرہ لا حق ہو گیا کہیں خدانخواستہ میں ڈوب گیا ہوں ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...