الجیرز(این این آئی )الجزائر کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی متعدد ریاستوں میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے، جن میں فوج کے 10 ارکان بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک سابقہ بیان میں کہا تھا کہ جنگلات اور زرعی فصلوں میں 97 مقامات پر آگ لگی، ان میں سے کچھ آبادی والے دیہاتوں میں پھیل گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکام نے 1500 شہریوں کو وہاں سے نکالا۔ 6 ریاستوں میں آگ بجھانے کی کارروائیاں جاری ہیں۔الجزائر کی وزارت دفاع نے مشرقی الجزائر کی ریاست بیجیا کے بنی کسیلا میں لگنے والی آگ میں 10 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ اس کے علاوہ فوجیوں میں مختلف نوعیت کے 25 زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں کو براہ راست قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ “ریاست بیجیا میں لگی آگ کو بجھانے کے عمل کے دوران، ہوا کی طاقت میں اضافے کی وجہ سے آگ کا رخ بنی کسیلا میں واد داس کے علاقے میں فوج کے دستے کے مقام کی طرف ہوگیا۔ متعدد فوجی اہلکار آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ بنی کسیلا کے علاقے میں واقع پیپلز نیشنل آرمی کے دستے سے تعلق رکھنے والے دس فوجیوں کی موت واقع ہوگئی جب کہ 25فوجیوں کے زخمی ہونے کیبعد انہیں ہسپتالوں میں لایا گیا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...