اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈنمارک میں عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن کی بیحرمتی کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن کی بیحرمتی پر مسلمانوں کوغم وغصہ ہے اور ہم پاکستانی بھی اس واقعے پر گہرے درد اور تکلیف میں ہیں۔اپنے ٹوئٹ میں شہباز شریف نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔اْنہوں نے لکھا کہ عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن کی بیحرمتی پر مسلمانوں کوغم وغصہ ہے اور ہم پاکستانی بھی اس واقعے پر گہرے درد اور تکلیف میں ہیں۔انہوں نے لکھا کہ تسلسل سے مکروہ اور شیطانی واقعات رونما ہونے کے پیچھے منفی حکمت عملی پوشیدہ ہے جس سے مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ اسلاموفوبیا کو فروغ دیاجارہا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ میں حکومتوں اور خاص طور پر مذہبی رہنماؤں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ایسے گھناؤنے واقعات کو روکیں۔اْنہوں نے لکھا کہ ہم مٹھی بھر بہکے لوگوں کو اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے اور ہم منفی عزائم رکھنے والے ان چند لوگوں کا ایجنڈا کسی صورت پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...