واشنگٹن (این این آئی) امریکہ نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ تعمیری ، جمہوری شراکت داری کے خواہاں ہیں جبکہ امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی مدد کیلئے پروگرام کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے معاشی بحالی اور خوش حالی کے فروغ کے لیے مسلسل اصلاحات کی حوصلہ افزائی کی۔گزشتہ روز امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس موقع پر انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعمیری، جمہوری شراکت داری کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بحالی، افغانستان اور علاقائی خدشات سمیت مشترکہ تحفظات پر بات ہوئی۔بعد ازاںامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کیوزیرِ خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک گفتگو پر امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان کے ساتھ امریکا کی مفید شراکت داری کا اعادہ کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بلنکن نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی مدد کے لیے پروگرام کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بلنکن نے معاشی بحالی اور خوش حالی کے فروغ کے لیے مسلسل اصلاحات کی حوصلہ افزائی کی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستانی ہم منصب سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی کامیابی امریکا کی اہم ترجیح ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکا تکنیکی، ترقیاتی منصوبوں، تجارت اور سرمایہ کاری سے پاکستان کے ساتھ روابط برقرار رکھے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...