جج کی گھریلو ملازمہ بچی کے دونوں بازو فریکچر ہیں، بچی کے سر کا آپریشن، زخم میں کیڑے پڑے ہوئے تھے، ڈاکٹر

0
154

سرگودھا (این این آئی)جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر خالد نے کہا ہے کہ جج کی گھریلو ملازمہ بچی کے دونوں بازو فریکچر ہیں، کلائی سے کہنی تک آپریشن ہو گا۔ایک انٹرویومیں ڈاکٹر خالد نے کہا کہ ملازمہ بچی کا علاج جاری ہے، بچی کے سر کا آپریشن ہوا ہے، زخم میں کیڑے پڑے ہوئے تھے۔ڈاکٹر خالد نے کہا کہ ملازمہ بچی کا بلڈ پریشر کم ہے، طبیعت ٹھیک ہوتے ہی آپریشن کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملازمہ بچی کے چہرے پر زخم کا علاج بھی ہو رہا ہے۔واقعہ سے متعلق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سرگودھا نے کہا کہ بچی کے سر پر چوٹوں کے 15 نشانات ہیں اور زخموں میں کیڑے پڑ چکے ہیں۔بچی کے والدین نے کہا کہ جج عاصم حفیظ کی بیوی نے ان کی بیٹی پر تشدد کیا ہے، انہوں نے اپنی بیٹی کو 7 ماہ قبل سول جج عاصم حفیظ کے گھر ملازمت کیلئے بھیجا تھا۔