نیامے(این این آئی)افریقی ملک نائیجر میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجر فوج نے نیشنل ٹی وی چینل پر آ کر حکومت کا تختہ الٹنے کا اعلان کیا۔نائیجر فوج کے کرنل نے دیگر 9 فوجیوں کے ہمراہ ٹی وی پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس حکومت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ملک کے آئین کو تحلیل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام ادارے معطل اور سرحدیں بند کرتے ہوئے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔دوسری جانب نائیجر کے صدارتی دفتر نے آمروں کے اقدام کو ریاست کے خلاف بغاوت قرار دے دیا ہے۔دعوی کیا گیا کہ صدر بازوم صدارتی محافظ دستے کے کمانڈر جنرل عمر کو ہٹانا چاہتے تھے، جنرل کو ہٹانے پر فوج نے صدر سے استعفی مانگ لیا تھا، صدر بازوم نے استعفی دینے سے انکار کر دیا تھا۔فوجی بغاوت کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...