واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے غیر منافع بخش تنظیم کے فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے اٹارنی جنرل کارل ریسائن کی جانب سے ایوانکا ٹرمپ پر الزام عائد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ٹیکس سے مستثنیٰ غیرمنافع بخش تنظیم کے فنڈز کا استعمال ٹرمپ کے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار اور دیگر کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے کیا گیا۔امریکی صدر کی بیٹی پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ 2017 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کے واشنگٹن کے ہوٹل کو مارکیٹ ریٹ سے زیادہ ادائیگی کی گئی۔ایوانکا ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ یہ سیاسی انتقام کی ایک اور مثال ہے جس میں امریکی عوام کے ٹیکس کا پیسہ ضائع کیا جارہا ہے۔انہوں نے 2017 میں لکھی گئی ای میل کا اسکرین شاٹ بھی جاری کیا جس میں ہوٹل انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ وہ مارکیٹ ریٹ سے مناسب معاوضہ کریں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...