واشنگٹن ڈی سی(این این آئی) امریکا نے چین سے متعلق نئی ویزا پابندیاں متعارف کروادی ہیں جنھیں چینی وزارت خارجہ نے سیاسی دبائو اور سرد جنگ کی ذہنیت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے تمام ارکان کو ویزے کے اجرا میں نئی پابندیاں متعارف کروا دی گئی ہیں۔نئے قوانین کے مطابق چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کو صرف امریکا کے سفر کے لیے زیادہ سے زیادہ ایک ماہ کا ویزا جاری کیا جائے گا جب کہ اس ویزا پر انہیں ایک ہی بار امریکا آنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے قبل اس ویزے کی مدت دس برس تک تھی۔یادرہے کہ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سے سبکدوش ہونے میں دو ماہ کا عرصہ رہ گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی معاہدوں اور کورونا وائرس کے بعد چین سے متعلق انتہائی سخت گیر موقف اختیار کیا ہے جس کے بعد دنیا کی ان دوبڑی اقتصادی طاقت تسلیم کیے جانے والے ممالک کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوچکے ہیں۔امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے الزام عائد کیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی امریکا میں چینی امریکی گروپوں کی سرگرمیوں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے مختلف گروہوں کو دھمکانے اور ان کی جاسوسی کے لیے اپنے ایجنٹ بھیجتی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا نے برسوں کمیونسٹ پارٹی کو امریکا میں اداروں اور کاروباری مواقع تک آزادانہ رسائی دی جب کہ چین میں امریکی شہریوں کے ساتھ کبھی یکساں سلوک نہیں رکھا گیا۔تاہم اس بیان میں ابھی تک یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق کس طرح کیا جائے گا کیوں کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے 92 لاکھ ارکان ایسے ہیں جو براہ راست سیاسی و ریاستی امور سے تعلق نہیں رکھتے۔اس سے قبل امریکا ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ بند کرچکا ہے جس کے جواب میں چین نے بھی اپنے شہر شینجو میں امریکی قونصلیٹ خالی کروا لیا تھا
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...