راولپنڈی(این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے، 10 اگست کو اتحادی تتر بتر ہو جائیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت جو صرف چار دن کی مہمان اداکار رہ گئی ہے، ظلم و بربریت، چنگیزیت، دہشتگردی کی ایسی سیاہ تاریخ چھوڑ کر جا رہی ہے جو ہمیشہ سیاہ الفاظ میں یاد رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیس ہمارے گھروں سے گاڑیاں، گھڑیاں، کیش اور فون لے جاتی ہے، عورتوں اور بچوں کو لاپتہ کر دیتی ہے اور عدالتیں تماشہ دیکھتی رہ جاتی ہیں، اگر غلطی سے اْن کی ضمانت لے لی جائے تو جیل کے دروازے پر ہی دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، رات بھی اسلام آباد پولیس میری وجہ سے میرے دوست کے گھر توڑ پھوڑ کر کے ایک ملازم کو اٹھا کر لے گئی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں پولیس کے حوالے سے آرمی چیف سے درخواست کروں گا کہ اپنی کسی ایجنسی کی ڈیوٹی لگائیں اور تحقیقات کرائیں، اشفاق وڑائچ، شفقت فیض اور سی پی او راولپنڈی کے رویے سے اداروں کے مقام اور شہرت کو ایسے لوگ کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے الیکشن کمیشن کو واضح ہدایت جاری کر دی ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ ازخود آگے نہیں بڑھا سکتا، نگران وزیراعظم وہی آئے گا جس کو لانے والے لائیں گے باقی کمپنی کی مشہوری ہے اور جمعہ جنج کے ساتھ ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...