گھوٹکی (این این آئی)وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک وزیراعظم تھا جو کہتا تھا کہ میں 50 لاکھ گھر بنا کر دوں گا۔گھوٹکی میں سیلاب متاثرین کو گھروں کی مالکانہ سند دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وزیراعظم کو 4 سال ملے وہ ایک گھر نہیں بنا سکا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ نوکریوں اور گھروں کا وعدہ کرنے والوں نے عوام کو مایوس کیا ،پیپلز پارٹی نے عوام سے جو وعدہ کیا وہ پورا ہوا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ موقع ملا تو پورے پاکستان میں ہر کچے گھر میں رہنے والے کو پکے گھر اور زمین کا مالک بنانے کا منصوبہ بنائیں گے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 10سالوں میں بھرپور کام ہوا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی مدد سے وہ کام کئے جو نہیں کرسکتے تھے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...