ایران پاکستان گیس لائن منصوبے پر پاکستان پر جرمانے کی خبریں درست نہیں، مصدق ملک

0
290

اسلام آبا د(این این آئی)وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ایران پاکستان گیس لائن منصوبے پر پاکستان پر جرمانے کی خبریں درست نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان نے عالمی پابندیوں کے باعث جرمانے کا مسئلہ 10 سال قبل ہی حل کر لیا تھا۔مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کی ضرورت ہے اور پابندیاں عائد ہوئے بغیر مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان منصوبے کا حل چاہتے ہیں، منصوبے پر ایرانی سفیر سے بات چیت کر رہے ہیں۔