اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں عدم حاضری پر الگ الگ اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، تین صفحات پرمشتمل تحریری حکمنامہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے جاری کیا۔عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں الگ الگ اشتہاری قرار دیتے ہوئے حکم نامے میں کہا گیا کہ نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، پھر اشتہار کیا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، نواز شریف کیخلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے اور انہیں مسلسل عدم حاضری پر اشتہاری مجرم قرار دیا گیا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا کہ نوازشریف کے ضامنوں کو شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں، کیونکہ نواز شریف کے ضامنوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی نہ کی جائے، ضامنوں کی ضمانتی رقم ضبط کرنے کی کارروائی کا شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے، ضامن راجہ رب نواز عباسی اور سخی محمد آئندہ سماعت 9 دسمبر کو عدالت کے سامنے پیش ہوں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...