اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے درمیان معاہدے سے متعلق مذاکراتی سفارشات کی منظوری دے دی گئی۔کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کا اجلاس ہوا۔وزارت خزانہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کراچی بندرگاہ پر بلک اینڈ کارگو ٹرمینل کی تعمیر کیلئے مذاکراتی کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فرم بطور پیشگی ادائیگی ڈھائی کروڑ ڈالر دے گی، یہ رقم ناقابل واپسی اور نان ریفنڈ ایبل ہو گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق یو اے ای کی ملکیتی کمپنی اے ڈی پورٹ 5سال تک سالانہ 30لاکھ ڈالر ادا کرے گی، 5سال بعد مزید دو سال پچاس پچاس لاکھ ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ غیر ملکی فرم کارگو ٹرمینل کی تعمیر کا کام اگلے ماہ شروع کرے گی، کابینہ کمیٹی نے کابینہ سے ترمیم شدہ کمرشل ایگریمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...