لاہور ہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول نہ دینے کا حکم معطل کر دیا

0
359

لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ پٹرول کی فروخت پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے بغیر ہیلمٹ پٹرول کی سیل پر پابندی کے خلاف شہری عرفان بشیر کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے کہا کہ ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے پٹرول پمپوں پر بغیر ہیلمٹ پٹرول کی سیل پر پابندی لگا دی گئی۔لاہور ہائی کورٹ نے پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے کہا کہ محض نوٹیفکیشن کے ذریعے کس طرح یہ پابندی لگائی جا سکتی ہے، ایسا کیا جانا آئین پاکستان کے بنیادی حقوق کی نفی ہے، مناسب ہے حکومت اس بارے قانون سازی کرے۔