سرگودھا(این این آئی)گورنر پنجاب و چانسلر سرگودھا یونیورسٹی محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ اور قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت کیلئے جدید سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔طلبہ وہ ہیرے ہیں جنہیں تراشنے کی ضرورت ہے کیونکہ آنے والے کل انہوں نے ہی ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا محمد بلیغ الرحمن نے سرگودھا آمد پر یونیورسٹی کے علامہ اقبال کیمپس میں کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جدید تقاضوں کے تحت تعمیرنئی عمارت کا افتتاح کیا۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نیکہا کہ یورپ کی ترقی تعلیم کی مرہون منت ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مہارتوں اور علوم کو فروغ دیا جائے کیونکہ مہارتوں اورجدید تحقیق پر مبنی تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی میں نہایت اہمیت کی حامل ہے۔اس لئے عوام کو حصول تعلیم کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوں سکیں۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے دور افتادہ دیہات و قصبات میں اس طرز کے کالجز اور کیمپسز کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز شرح خواندگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں.مجھے خوشی ہوئی کہ یہ یونیورسٹی تدریس میں پنجاب کی پہلی اور پاکستان کی دوسری بڑی یونیورسٹی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ یونیوسٹی کے تمام تعلیمی، تعمیراتی اور تحقیقی پراجیکٹس معیاری اور غیر معمولی ہیں اور یہ ادارہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کی قیادت میں درست سمت میں گامزن ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا 40ہزار سے زائد طلبہ کو اعلیٰ تعلیم فراہم کر کے نوجوانوں کی ایسی نسل تیار کر رہی ہے کو جو دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ اور ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس مقصد کیلئے ای روزگار سنٹر، کیریئر کونسلنگ سنٹر، انکیوبیشن سنٹر سمیت مختلف منصوبوں کے ذریعے نوجوانوں کو عملی مہارتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے نوید سنائی کہ عنقریب یونیورسٹی آ ف سرگودھا میں ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جائے گا جس سے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی عملی مہارتیں سیکھنے کا موقع ملے گا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا میں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو دوام بخشنے کیلئے معروف قومی و بین الاقوامی اداروں کے معاہدات کو عملی شکل دے دی گئی ہے جس کے ثمرات جلد حاصل ہوں گے۔پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے بتایا کہ نرسنگ سکول کے قیام کیلئے بھی جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے
مقبول خبریں
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا توسیع لینے سے انکار، رانا ثنا اللہ کے...
اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے ایکسٹینشن...
لاہور آؤ، ہم انتظار کریں گے،وفاقی وزرا کا علی امین گنڈا پور کے الٹی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سفیران امیر مقام نے...
پی ٹی آئی بے اختیار لوگوں سے کیوں بات کرنا چاہتی ہے؟،مصدق ملک
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے بے اختیارلوگوں سے کیوں بات کرنا چاہتے ہیں؟ جی...
7 ستمبر’ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وزیرداخلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔یوم فضائیہ...
اسحق ڈار سے (ن) لیگ برطانیہ کے وفد کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور...
لندن (این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ پاکستان محمد اسحاق ڈار سے مسلم لیگ (ن )برطانیہ کے وفد کی پاکستان ہائی کمیشن...