لاہور( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اہم فیصلوں کا دن ہے، دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ ابھی تک نگران حکومت اور اس کے وزیراعظم کا نام الجھا ہوا ہے، کب سلجھے گا قوم کو انتظار ہے، اہم فیصلوں کا دن ہے، دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پی کے کی ساری نگران کابینہ سیاست میں ملوث پائی گئی اور الیکشن کمیشن نے اسے گھر بھیج دیا، شہباز شریف کہتا ہے نوازشریف واپس آئیں گے قانون کا سامنا کریں گے اور الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے، یہ سب سوالیہ نشان ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ جاتے جاتے حکومت نے یوٹیلیٹی سٹور پر غریب کو ملنے والی سبسڈی پر بھی بم مارا ہے، 16مہینے پاکستان کی سیاست کا سیاہ ترین تاریخی دور تھا، سیاسی حالات سنگین اور گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی...