لاہور( این این آئی)اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ میں اور میرے شوہر یاسر نواز نے ایک خاص وجہ سے اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے فیصلہ کیا ۔ایک پوڈکاسٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں ندا یاسر نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر یاسر نواز نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تصاویر کو سوشل میڈیا میں نہیں آنے دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ چھوٹے چھوٹے یوٹیوبر اور یوٹیوب چینلز ان کے بچوں کی تصاویر کو شیئر کرتے ہیں اور ساتھ طرح طرح کی سچ جھوٹ پر مبنی باتیں کی جاتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دل سے یہ آہ ضرور نکلتی ہے کہ جب کوئی ان کے بچوں کے بارے میں کوئی غلط بات شیئر کرتا ہے۔ندا یاسر نے کہا کہ بچوں کو میڈیا پر آنے پر کوئی پابندی نہیں ۔ مارننگ شو کی میزبان نے کہا کہ اگران کے بچے شوبز میں آنے کی خواہش کریں گے تو وہ اپنی پڑھائی مکمل کرکے اس انڈسٹری کا حصہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے بچے ابھی بڑھ رہے ہیں ایسے میں کسی بھی تصویر پر کوئی تبصرہ کردے کہ ان کے ماں باپ تو اتنے خوصبورت ہیں لیکن بچے کس پر گئے ہیں۔ جو بچے بھی بڑھ رہے ہوتے ہیں ان کے نقوش تبدیل ہو رہے ہوتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ بچوں کی تصاویر کو لے کر تبصرے کیے جائے ، ان باتوں سے بچے بھی ہرٹ ہوتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...