لاہور(این این آئی)پاکستانی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ اور ماڈل ریشم کا بولڈ ”باربی لک”سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آ گیا۔ٹیلی ویژن اور سینما گھروں میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کا دل جیتنے والی اور خوبصورت نین نقش کی مالک ریشم کا ٹرینڈ فالو کرنا مداحوں کو کچھ خاص نہ بھایا اور تنقید کا نشانہ بناڈالا۔تقریباً دو دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی ریشم کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی جس میں انہیں پاکستانی معروف برانڈ کے گلابی رنگ کے بولڈ لباس زیب تن کئے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرتے دیکھا گیا۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو انکی عمر کی مناسبت سے بولڈ لباس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔مداحوں نے اداکارہ کے لباس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہاکہ کل تک امام حسین کا لنگر بنا رہی تھیں اورآج یہ حال ہے ۔صارفین نے کہاکہ اداکارہ ریشم کو اپنی عمر کی مناسبت سے کپڑوں کا انتخاب کرنا چاہیے۔
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...