ایران پر عائد تمام امریکی پابندیاں برقرار رہیں گی،امریکی وزیرخارجہ

0
201

واشنگٹن(این این آئی )امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک ایران پر عائد تمام پابندیوں پر عمل درآمد جاری رکھے گا اور ایران کو پانچ امریکی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے تحت پابندیوں سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق “ایران کو پابندیوں سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا،” بلنکن نے نامہ نگاروں کو بتایا، جب منجمد ایرانی فنڈز میں 6 بلین ڈالر کی متوقع ریلیز کے بارے میں پوچھا گیا۔واشنگٹن میں خاص ذرائع نے کو ایران میں زیر حراست پانچ امریکیوں کو رہا کرنے کے بائیڈن انتظامیہ کے معاہدے کے بارے میں نئی تفصیلات کا انکشاف کیا۔ذرائع کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے بعض رہنمائوں کی جانب سے مبینہ “تاوان” کی رقم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس معاہدے میں تقریبا 10 ارب ڈالرز شامل ہیں جن میں جنوبی کوریا میں منجمد چھ ارب کے علاوہ عراق اور جاپان میں مزید 4 ارب روپے بھی ہیں۔