کیف(این این آئی)یوکرینی حکام نے ملک بھر میں فضائی حملوں کی وارننگ جاری کیے جانے کے بعد دارالحکومت کیف میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیف کے میئر وٹالی کلِچکو نے رہائشیوں پر زور دیاہے کہ وہ فضائی حملوں سے بچنے کے لیے پناہ گاہوں میں رہیں۔انہوں نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ “شہر میں شدید دھماکے ہو رہے ہیں۔ شہری پناہ گاہوں میں رہیں”۔ میزائل کے ٹکڑے شہر میں بچوں کے ہسپتال پر گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کیف کے حکام نے کہا کہ فضائی دفاع کام کر رہا ہے اور فضائیہ نے اطلاع دی ہے کہ روس نے کیف کے علاقے میں ہائپرسونک میزائل داغے ۔یوکرینی پبلک براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے وینیٹسیا اور خمیلنٹسکی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاع دی۔ خمیلنٹسکی کے ایک اہلکار نے کہا کہ خطے میں فضائی دفاع اپنا کام کر رہا ہے۔دوسری طرف روسی ایمرجنسی سروس نے آج ماسکو کے ونوکوفو ہوائی اڈے پر فضائی آپریشن بند کرنے اور ٹیک آف اور لینڈنگ آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا۔ایمرجنسی سروسز نے تاس کو بتایا کہ ونوکوفو ہوائی اڈے کے علاقے میں فضائی حدود کو بند کر دیا گیا ہے طیاروں کی آمد ورفت کو روک دیا گیا ہے۔ہوائی اڈے کی آن لائن پروازوں کی روانگی اور آمد کی فہرست کے مطابق فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے چار طیاروں کی روانگی اور نو آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور دو پروازوں کو ڈومودیدوو ہوائی اڈے پر بھیج دیا گیا۔بعد ازاں روسی ایجنسی نے کہا کہ حکام نے ماسکو میں ونوکوفو ہوائی اڈے کو دوبارہ کھول دیا ہے اور ہوائی ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔روسی ایوی ایشن حکام کے ایک ذریعے نے بتایا کہ دارالحکومت ماسکو کے جنوب مغرب میں کالوگا کے علاقے کی فضائی حدود بند کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے ” دیئے گئے بیان میں کہا کہ “سول ہوائی جہاز کی پروازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کالوگا ہوائی اڈے پر فضائی حدود بند کر دی گئی ہے۔”
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...