ایران سے معاہدہ کیا ہے مگر پالیسی تبدیل نہیں ہوئی،امریکا

0
211

واشنگٹن(این این آئی )ایران کے ساتھ امریکی قیدیوں کے معاہدے کے باوجود امریکا ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے خلیج میں اپنی زیادہ مسلح افواج کو متحرک کر رہا ہے، جس سے ایرانی حکومت سے نمٹنے کے لیے واشنگٹن کی نئی حکمت عملی کے بارے میں مزید ابہام پیدا ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس تناظر میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کا ایران کے بارے میں عمومی نقطہ نظر وہی ہے جو پہلے تھا۔ حراست میں لیے گئے امریکیوں کے بارے میں ایک سمجھوتے تک پہنچنے کے بعد اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ڈیٹرنس کی حکمت عملی پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہے مگر ساتھ ہی وہ دبایو اور سفارت کاری کی بھی کوشش کررہے ہیں۔بلینکن نے ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ انہوں نے کچھ امریکی زیر حراست افراد کے اہل خانہ سے بات کی جنہیں چند روز قبل ایران میں گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔بلینکن نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ امریکا کا ایرانی فنڈز پر بہت زیادہ کنٹرول ہو گا جو معاہدے کے فریم ورک کے اندر جاری ہو سکتے ہیں۔