ماسکو (این این آئی)روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین کے فوجی وسائل قریبا ختم ہو چکے ہیں جبکہ یوکرین کی مسلح افواج اپنے کھوئے ہوئے علاقوں کو واگذار کرانے کے لیے سخت جوابی کارروائی کر رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماسکو میں منعقدہ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوئیگو نے کہا کہ مغرب کی جانب سے جامع امداد مہیا ہونے کے باوجود یوکرین کی مسلح افواج نتائج حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔انھوں نے کہاکہ جھڑپوں اور لڑائی کے ابتدائی نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ یوکرین کے فوجی وسائل قریبا ختم ہو چکے ہیں۔مغربی ہتھیاروں کے بارے میں کچھ بھی انوکھا نہیں ہے اور یہ کہ وہ میدان جنگ میں روسی ہتھیاروں سیغیر محفوظ نہیں ہیں۔یوکرین نے جون میں اپنے طویل عرصے سے متوقع جوابی حملے کا آغاز کیا تھا ، لیکن اس نے سخت لڑائی کا اعتراف کیا ہے جبکہ اس کی مسلح افواج سخت مضبوط روسی پوزیشنوں کو توڑنے کے لیے جدوجہد کررہی ہیں۔یوکرین نے اپنے مشرق میں واقع جنگ زدہ شہر بخموت کے ارد گرد کامیابی کا دعوی کیا ہے جبکہ روس نے شمال مشرقی خطے خرکیف میں واقع قصبے کوپیانسک کے ارد گرد پیش قدمی کا دعوی کیا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...