نواز شریف نے پارٹی کی سینئر قیادت اور لیگل ٹیم کو لندن طلب کرلیا

0
125

لندن(این این آئی)مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف نے پارٹی کی سینئر قیادت اور لیگل ٹیم کو لندن بلا لیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ اس ملاقات میں سابق وزیراعظم کی وطن واپسی اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کی سینئر قیادت اور لیگل ٹیم کو لندن طلب کرلیا ہے اور رواں ہفتے شہبازشریف سمیت ن لیگ کے سابق وفاقی وزراء اور لیگل ٹیم لندن روانہ ہو جائیں گے۔پارٹی ذرائع نے بتایاکہ لندن میں قائدین کی ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی سمیت دیگر ملکی سیاسی امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا اور آئندہ انتخابات میں اتحادی جماعتوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔