شہباز شریف اور اتحادی حکومت ناکام رہی ، جاوید لطیف کا اعتراف

0
150

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاویدلطیف نے کہا ہے کہ شہبازشریف اوراتحادی حکومت ناکام رہی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے بغیر قوم کو2017کا پاکستان نہیں دے سکتے۔جاوید لطیف نے کہا کہ نوازشریف ستمبر میں واپس آئیں گے، نواز شریف کو بھائی کی حکومت میں کوئی ریلیف نہیں مل رہا تھا،کسی کی بھی حکومت ہو ہم آئین اورقانون کو ماننے والے لوگ ہیں۔جاوید لطیف نے کہاکہ ہم بار بار کہتے ہیں کہ عدل کے نظام کے پلڑے برابر ہونے چاہئیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس حق دفاع اور اپیل کا حق آج بھی موجود ہے لیکن نوازشریف کو یہ حق حاصل نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ 9مئی کے بعد ادارہ غیرسیاسی ہوا ہے، 9مئی واقعات سے پہلے کچھ لوگ چیئرمین پی ٹی آئی کی سہولت کاری کر رہے تھے۔