ابو ظبی(این این آئی) متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے انتقال کرنیوالے پاکستانی ڈاکٹر محمد عثمان کو خلیجی ریاست کی جانب سے قومی ہیرو اور شہید کا درجہ دیا گیا ہے۔امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عثمان کی بیوہ عالیہ عثمان نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد عثمان ابوظہبی کے ایک کلینک میں مریضوں کا علاج کرتے ہوئے کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہو کر15 مئی کو انتقال کر گئے تھے، متحدہ عرب امارات میں ان تمام افراد کی یاد میں دن منایا گیا جنہوں نے یو اے ای کیلئے اپنی جانیں قربان کی، ملک کے صدر خلیفہ بن زید انہیان نے ڈاکٹر محمد عثمان کیلئے فالن ہیروز آرڈر کا اعلان کیا۔انہوںنے بتایا کہ ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر نے سات ہیروز کے خاندان والوں سے ملاقات کی اور ذاتی طور پر ان کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عثمان کا تعلق آزاد جموں و کشمیر کے علاقے راولاکوٹ سے تھا اور وہ ابو ظہبی میں اپناکلینک چلاتے تھے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...