اسلام آباد (این این آئی)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اقلیتوں کا تحفظ کریں گے اور انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔نگراں وزیراعظم نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی کسی بھی شکل میں ہو اس کی حوصلہ شکنی کی جائے گی،ریاست یا معاشرہ ایسے عناصر کے ساتھ نہیں، انہوں نے کہا کہ انتشار ہو تو کسی قسم کا حکومتی نظام نہیں چل سکتا، رول آف آرڈر سے ہی قانون کی حکمرانی آئے گی۔ 9 مئی کو ریاست کے دفاعی نظام پر حملہ کیا گیا اور جس نے بھی اس دن قانون کی خلاف ورزی کی اس کے خلاف بغیر کسی خوف و رعایت کارروائی ہوگی۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وڑن پر عمل کر کے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ یقین ہے اللّٰہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کریں گے، مقررہ مدت میں پاکستان