میرے بیرون ملک جانے کی غلط افواہیں اڑائی گئیں ، ملک میں ہی ہوں ، اسحق ڈار

0
192

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ میرے بیرون ملک جانے کی غلط افواہیں اڑائی گئیں ، ملک میں ہی ہوں ۔سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نگران کابینہ بہترین ہے ، اللہ تعالیٰ خیر کرے گا۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ میرے بیرون ملک جانے کی غلط افواہیں اڑائی گئیں ، ملک میں ہی ہوں ، میڈیا یہ بات کلیئر کرے۔ اسحاق ڈار نے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ۔