اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ایمان نے کھانے سے منع کردیا ہے، دشمن چاہتا ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ کچھ برا ہو۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ایمان مزاری کو وین میں بٹھایا اور جب لے گئے تو وہ بے ہوش ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ بے ہوش ہونے کے باجود ڈاکٹر سے ملنے نہیں دیا گیا، ایمان مزاری انسانی حقوق کی وکیل ہے اور اس کی جان کو حوالات میں خطرہ ہے۔شیریں مزاری نے کہاکہ ایمان مزاری کے دادا کی شاعری کی کتاب بھی نہیں دی گئی، ہم کہیں نہیں جارہے وہ پیشیوں پر آئے گی۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالت انسانی حقوق کا احترام کرتی ہے اور ایمان مزاری کو رہا کرے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف بغاوت، دھمکانے اور اشتعال پھیلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
مقبول خبریں
بلوچستان میں قتل ہونے والے 9 پنجابی مسافروں کی نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ
ژوب(این این آئی)بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے9معصوم شہریوں...
سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل پنشنرز کے حق میں فیصلہ، 90 دن...
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا دیا، تین...
9 مئی کیس، شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ودیگر کے خلاف 9 مئی کیس کی...
پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون...
بڑھتی ہوئی آبادی وسائل اور نظام حکمرانی پر زبردست دباؤ ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی آبادی ایک غیر معمولی موقع ہونے کیساتھ ایک...