پشاور (این این آئی)پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کے لیے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز پرویز خٹک کا 9، 10 مئی واقعات سے متعلق دیا گیا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا بیان میں پرویز خٹک نے بتایا کہ جس وقت ہماری حکومت کا خاتمہ کیا گیا تو توڑپھوڑ کا منصوبہ بنایا گیا، نوجوانوں سے حلف بھی لیلیا گیا تاکہ ایک فورس تیار ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملوں کیلئے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، خیبرپختونخوا میں بنائی گئی ٹیم میں مراد سعید اور علی امین گنڈاپور شامل تھے۔سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ دھرنوں اور جیل بھرو تحریک کا مقصد لاٹھی چارج اور جیلوں میں ڈالنے کا خوف ختم کرنا تھا، فوج کے خلاف ایسا حملہ ملک کی توہین ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان فرعون تھا وہ تاحیات ملک کا بادشاہ رہنا چاہتا تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...