لاہور( این این آئی)سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے عدالت میں کہا ہے کہ میری عمر 77سال ہے اور مجھے 3اسٹنٹ ڈلے ہوئے ہیں،میں گھر پر تھراپی کراتا تھا، وہ بند کردی گئی ہے اور فیملی سے ملاقات بھی بند کردی گئی ہے۔احتساب عدالت لاہور میں چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف گجرات منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔نیب کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کا 14 دن کا جسمانی ریمانڈ مانگا گیا تو عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کو روسٹرم پر بلالیا۔اس موقع پر احتساب عدالت کے جج نے چوہدری پرویز الٰہی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کھڑے ہونے میں مسئلہ تو نہیں جس پر پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ کھڑے ہونے میں مسئلہ ہے۔اس پر جج نے کہا کہ آپ بے شک بیٹھ جائیں۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مجھے کچھ گزارشات کرنی ہیں، پھر بیٹھ جائوں گا، میں گھر پر تھراپی کراتا تھا، وہ بند کردی گئی ہے اور فیملی سے ملاقات بھی بند کردی گئی ہے۔بلڈ ٹیسٹ اور آنکھوں کا ٹیسٹ بھی ضروری ہے، استدعا ہے آپ اس پر حکم جاری کریں، اللہ تعالی کے بعد آپ کی عدالت ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ پرویز الٰہی نے ان 15دن کی تفتیش میں تعاون نہیں کیا، شاید یہ سوچ رہے تھے کہ یہ رک جائے گا، جب یہ وزیراعلی بنے تو انہوں نے 200سکیموں کی لسٹ بنائی اور ان سکیموں کی قواعد سے ہٹ کے منظوری کرائی گئی۔ان منصوبوں میں خورد برد ہوئی اور ان کی کوالٹی بھی ٹھیک نہیںتھی، مہر عظمت کے ذریعے ان منصوبوں پر عملدرآمد ہو رہا تھا، اس وقت کے سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو نے بھی یہی بیان دیا۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کا تین لوگوں پر اعتبار تھا جو سب کچھ کرتے تھے، ایک مونس الٰہی، دوسرے محمد خان بھٹی اور تیسرے مہر عظمت تھے، مہر عظمت ہمارے وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...