اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کی صاحبزادی ایڈووکیٹ ایمان مزاری کو دارالحکومت سے باہر لے جانے سے روکنے کے حکم میں پیر تک توسیع کر دی۔ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایمان مزاری کی درخواست پر سماعت کی جس میں وزارتِ داخلہ کے حکام عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر نہ لے جایا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کیے اور 20 اگست کے بعد کسی وقوعہ میں ایمان مزاری کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں بھی توسیع کر دی گئی۔عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری داخلہ پیر تک ایمان مزاری کے خلاف صوبوں سے مقدمات کی تفصیل لے کر آگاہ کریں۔سماعت کے آغاز میں عدالت نے وزارت داخلہ حکام سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ایمان مزاری کے خلاف صوبوں میں درج مقدمات کی تفصیلات منگوائی ہیں؟ وزارت داخلہ حکام نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایمان مزاری کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے، وفاقی حکومت ایسے معاملات میں صوبوں کو حکم نہیں دے سکتی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ کیسی بات کر رہے ہیں؟ ہم نے صرف معلومات حاصل کرنے کے لیے کہا ہے۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرڈر دیر سے ملا ہے، کچھ وقت دے دیا جائے۔ ایمان مزاری کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کر لیا جائے گا۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...