اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی وافر مقدار میں موجود ہے، چینی کا مہنگا ہونا بیایمان کاروباری طریقوں اور ناقص گورننس کا عکاس ہے۔ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، چینی کا مہنگا ہونا بیایمان کاروباری طریقوں اور ناقص گورننس کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 23 لاکھ میٹرک ٹن چینی موجود ہے ،نیا کرشنگ سیزن16 نومبر سے شروع ہوگا، جس کے آغاز میں 10 لاکھ میٹرک ٹن چینی اور مل جائے گی۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی جو اجازت دی تھی، اس سے 125ملین ڈالرز کا فارن ایکسچینج ملا۔انہوںنے کہاکہ ملک میں چینی کے ذخائر سے متعلق فالس الارم کی کوئی ضرورت نہیں، چینی کی قیمت میں اضافہ ذخائر کی پوزیشن کی عکاسی نہیں کرتا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی وافر مقدار میں موجود ہے، ملک میں چینی کی ماہانہ کھپت 5 لاکھ میٹرک ٹن سے کچھ زیادہ ہے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...