اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔پی ٹی آئی کے وکلا بابر اعوان، نعیم پنجوتھا اور شیر افضل مروت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت پیش ہوئے۔عدالتی عملے نے پی ٹی آئی کے وکلا کو بتایا کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین 8 ستمبر تک چھٹیوں پر ہیں۔پی ٹی آئی کے وکلا نے 9 ستمبر تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔عدالتی عملے نے کہا کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین 9 ستمبر کو بھی نہیں آئیں گے، وہ پیر سے ڈیوٹی پر آئیں گے۔پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ سائفر کیس کی 9 ستمبر کو سماعت رکھ لیں، ورنہ11 ستمبر کو دیکھ لیں گے، 9 ستمبر کو جج ڈیوٹی پر ہوئے تو درخواستِ ضمانت پر دلائل دے دیں گے۔عدالتی عملے کی جانب سے سائفر کیس کی سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...