واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئی، ویکسین کی منظوری کے بعد 11دسمبر سے ویکسینیشن کے آغاز کا امکان ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں گزشتہ روز کورونا سے 2 ہزار 637 اموات جبکہ 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔امریکا میں 10دسمبر کو ایف ڈی اے میں فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری سے متعلق اجلاس ہوگا جبکہ موڈرنا بھی ایف ڈی اے کو منظوری کے لیے درخواست دے چکی ہے ۔روس میں گزشتہ روز کورونا کے 28 ہزار 782 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ روس نے مقامی ویکسین کا استعمال ماسکو میں شروع کردیا، جرمنی کورونا ویکسینیشن پر 6 بلین یورو خرچ کرے گا۔ادھر برطانیہ میں کورونا سے مزید 397 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات 61 ہزار سے زائد ہوگئیں۔ برطانیہ میں گذشتہ روز مزید 15 ہزار 539 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔برطانوی اپوزیشن لیڈر کیئراسٹارمر اسٹاف رکن کے کورونا پازیٹو ہونے کے بعد آئسولیشن میں چلے گئے۔ فرانس میں گزشتہ روز کورونا کے مزید 12 ہزار 923 کیسز رپورٹ ہوئے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...