اسلام آباد (این این آئی)7 ستمبر کو یومِ فضائیہ کے موقع پر نشان حیدر یافتہ راشد منہاس شہید کے مزار پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایئر وائس مارشل خالد محمود نے راشد منہاس شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے۔تقریب میں راشد منہاس شہید کے بھائی انجم منہاس بھی شریک تھے۔یاد رہے کہ پاکستان کے سب سے کم عمر شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس 17 فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔انہوں نے پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی اور پی اے ایف اکیڈمی رسالپور سے بی ایس سی کیا۔20اگست 1971 کے دن صبح 11 بج کر 26 منٹ پر پائلٹ آفیسر راشد منہاس پاک فضائیہ کے مسرور ایئر بیس پر اپنے ٹرینر جیٹ طیارے T-33 میں سوار ہوئے۔انہیں کنٹرول روم سے پہلی کلیرنس ملی تو طیارہ رن وے پر آ گیا، اسی دوران ان کا انسٹرکٹر اور فلائٹ سیفٹی آفیسر مطیع الرحمن، تیکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر جہاز کے کاک پٹ میں داخل ہو گیا اور انہیں اپنے حربے سے بے ہوش کر دیا، بعد میں اس نے پرواز کے دوران جہاز کا رخ بھارت کی جانب موڑ دیا۔راشد منہاس نے اپنے انسٹرکٹر کے مذموم ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے سخت مزاحمت جاری رکھی۔انہوں نے جہاز کو پاکستانی حدود ہی میں ٹھٹھہ کے قریب گرا کر غدارِ وطن کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا اور جامِ شہادت نوش کیا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...