لاہور (این این آئی) پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار معروف کامیڈین لہری کو دنیا سے رخصت ہوئے 11 برس بیت گئے ہیں۔لیجنڈ کامیڈین سفیراللہ المعروف لہری نے کئی فلموں میں اپنی مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری اور خوب داد پائی، اداکار لہری نے افشاں، چھوٹی بہن، بالم، جلتے سورج کے نیچے سمیت 200 سے زائد فلموں میں کام کیا۔لہری نے اپنے فن کے اظہار کیلئے سنجیدہ انداز میں مزاح کو موضوع بنایا، برجستہ جملوں اور لاجواب اداکاری کیلئے مقبول لہری نے 13 نگار ایوارڈز سمیت مختلف مقامی ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں، ساتھی اداکار آج بھی لہری کے فی البدیہہ جملوں کو یاد کرتے ہیں۔اداکار لہری سال 2012 میں 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کی بے مثال اداکاری نے ناظرین کے ذہنوں پر نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...