اسلام آباد(این این آئی)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امن و امان کی صورتحال پر کہا ہے کہ قبائلی علاقہ اور صوبہ جل رہا ہے،ہم نے کوئی فرقہ وارانہ جنگ نہیں لڑی،نہ کسی کا خون بہانا جائز قرار دیا۔مستونگ میں حافظ حمد اللہ پر ہونے والے حملے میں مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میںکہاکہ باجوڑ جلسے میں میرے 70ساتھی شہید ہوئے اور مستونگ میں حافظ حمداللہ کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہاکہ بارہ آپریشن کئے گئے، قبائل نے گھربار چھوڑے،کہاں ہے امن و امان ؟قبائلی علاقہ اور صوبہ جل رہا ہے،ہم نے کوئی فرقہ وارانہ جنگ نہیں لڑی،نہ کسی کا خون بہانا جائز قرار دیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سیاسی محاذ پر اپنی لڑائی جاری رکھیں گے،عوام نے بھی اپنی سمت ٹھیک رکھنی ہے،عوام جن سے امید لگائے بیٹھے ہیں ان کے پاس حالات سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں،پاکستان کو منصوبہ بندی کے تحت دلدل میں دھکیلا گیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...