قرضوں کے سبب پانچ لاکھ خاندان بجلی، گیس سے محروم ہو گئے، ترک وزیر توانائی

0
412

انقرہ (این این آئی)ترکی کے وزیر توانائی فاتح دونماز نے اعلان کیا ہے کہ قرضوں کے سبب ترکی میں پانچ لاکھ خاندانوں کو بجلی اور گیس کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔ ترک اخبار کے مطابق دونماز نے یہ بات پارلیمنٹ میں سوال جواب کے سیشن کے دوران بتائی۔اپوزیشن کے ایک رکن پارلیمنٹ کے مطابق یہ بات ناگزیر ہو چکی ہے کہ ایردوآن شہریوں کے مسائل کو اپنے ایجنڈے میں رکھے۔ترکی کے سووریئن فنڈ نے کچھ عرصہ قبل قطر کے سرمایہ کاری کے ادارے کے ساتھ ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیئے ۔ اس کا مقصد قطری ادارے کے استنبول اسٹاک ایکسچینج کے 10% حصص خریدنے کی ڈیل مکمل کرنا تھا۔ترکی کے سووریئن فنڈ کے مطابق اس ڈیل کے مکمل ہونے کے بعد مذکورہ ایکسچینج میں اس کا حصہ 80.6% رہ جائے گا۔ترکی کی حکومت قطر سے مالی امداد اور عطیات حاصل کرے گا۔ ان میں بعض اعلانیہ اور بعض خفیہ ہوں گے۔ مزید یہ کہ خفیہ عطیات کو حلیفوں کے تنازعات بالخصوص شام، لیبیا اور آذربائیجان میں قطر کی جانب سے حصے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔اخبار نے واضح کیا کہ دونوں ریاستوں کے درمیان دفاعی اور سیکورٹی معاہدے طے پائے ہیں۔