پی آئی اے کا شیڈول معمول پر نہ آ سکا، 10 پروازیں منسوخ

0
163

لاہور( این این آئی) قومی ایئر لائن پی آئی اے کا شیڈول معمول پر نہ آ سکا، 10پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی 10 پروازوں کے شیڈول میں رد و بدل اور کئی تاخیر کا شکار ہوئیں، کراچی سے تربت آنے اور جانے والی دو پروازیں پی کے 501اور پی کے 502منسوخ کر دی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے لیے اپ اینڈ ڈائون کی دو پروازیں پی کے 302اور پی کے 303جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے اور واپس آنے کی پروازیں پی کے 368اور 369منسوخ کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ کراچی سے سکھر اور سکھر سے کراچی کی دو پروازیں پی کے 336اور پی کے 337بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، کراچی سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 340اور فیصل آباد سے کراچی کے لیے پی کے 341 بھی منسوخ ہو گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے اسلام آباد سے جدہ کے لیے پرواز پی کے 741ساڑھے چار گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی جبکہ اسلام آباد سے گلگت کے لیے پی کے 601بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔اسلام آباد سے کراچی کے لیے پی کے 301میں ڈھائی گھنٹے کی تاخیر ہوئی اور لاہور سے ریاض کے لیے پی کے 725تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی جبکہ اسلام آباد سے گلگت کے لیے پی کے 605مقررہ وقت سے 50 منٹ پہلے چلی گئی۔اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے پرواز پی کے 325ایک گھنٹہ 20منٹ کی تاخیر کا شکار ہے، اسلام آباد سے تربت کی پرواز پی کے 509 میں ایک ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر ہو رہی ہے اور کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310 میں دو گھنٹے کی تاخیر کی گئی ۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے لیے پرواز پی کے 300میں ڈھائی گھنٹے جبکہ ملتان سے القسیم کی پرواز پی کے 168اور دبئی کے لیے پی کے 221کی روانگی میں دو دو گھنٹے کی تاخیر ہوئی ۔