خیبر ٹیچنگ ہسپتال آکسیجن نہ ملنے سے 6 کورونا مریض چل بسے

0
428

پشاور(این این آئی) پشاور خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 6 کورونا مریضوں انتقال کر گئے۔ آکسیجن ختم ہونے کے معاملے پر ڈائریکٹر سمیت 7 افراد کو معطل کر دیا گیا۔ہلاکتوں کے معاملے کی ابتدائی رپورٹ جمع کرا دی گئی ۔وزیراعلی نے معطل افراد کے خلاف مزید انکوائری کا حکم دیتے ہوئے آج اعلی سطح اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں واقعہ کا مزید جائزہ لیا جائیگا جبکہ صوبہ میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں سہولیات کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔ ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے پر وزیر اعلی کی ہدایت پر وزیر صحت تیمور جھگڑا نے ہسپتال بورڈ آف ڈائریکٹرز کو 48 گھنٹے کے اندر آکسیجن کی کمی سے ہونے والی اموات کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔